Skip to main content
بہت
سارے لوگ طویل عرصہ تک نیند میں خلل (بےخوابی) کا شکار رہتے ہیں، اس پر
قابو پانے کے لیے ماہرین صحت پانچ طریقے بتاتے ہیں ان طریقوں پر عمل کرکے
بے خوابی کی مشکل سے نجات پائی جاسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بستر پر جانے سےمحض ایک گھنٹہ پہلے
موبائل ڈیوائس کا استعمال روک دینا بے خوابی کو دور کرنے میں مدد فراہم
کرسکتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سونے سے پہلے صرف ایک گھنٹہ کے لیے
موبائل فون کا استعمال روکنا نیند کو بہتر کرنے اور نیند آنے میں معاون
ہوتا ہے۔
طویل قیلولہ کرنا
ضرورت سے زیادہ قیلولہ کرنا، اور طویل وقت تک سوتے رہنا رات
میں نیند پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق قیلولہ کا بہترین وقت
دوپہر 2 سے 3 بجے کے درمیان ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیڈروم کے لیے زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 15.5 اور 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہونا چاہیے، خواہ سردیوں کا
موسم ہی کیوں نہ ہو۔
آرام دہ جرابیں پہننے سے پاؤں گرم رہتے ہیں جو خون کی گردش
میں اضافہ اور خون کی رگوں میں وسعت پیدا کرتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر جسم کا
درجہ حرارت زیادہ آسانی سے گر تا ہے، جو نیند کے لیے اچھا ہے۔
ورزش نہ صرف آپ کی شکل وصورت کو بہتر رکھنے کے لیے ضروری ہے، بلکہ یہ بے خوابی پر قابو پانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
Comments
Post a Comment